Urdu

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظرنہیں آیا

عکاظ اردو جدہ

سعوی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے سوموار کی شام ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی مگر گذشتہ روز چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ آج منگل کو سنہ 1438ھ کے ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہو گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی قائم کردہ روئیت ہلال کمیٹیوں نے ملک بھر میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی تاہم کسی جگہ سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہوسکی، جس کے بعد بدھ 23 اگست کو یکم ذی الحج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل کو کراچی میں ہو گا تاہم ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ منگل کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں اور امکان ہے کہ یکم ذی الحج 24 اگست کو ہو گی جب کہ عید الاضحیٰ 2 ستمبر کو ہو گی۔ العرییہ اردو