Urdu

گورنرمکہ نے خادم حرمین شریفین اور نائب خادم حرمین شریفین کی حج خدمات میں خصوصی دلچسپی کا شکریہ ادا کیا

عکاظ اردو جدہ

مرکزی حج کمیٹی کے چیرمین اور مکہ المکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے واضح کیا کہ امسال متوقع حاجیوں کی تعداد گزشتہ برس سے ۱۱ فیصد زیادہ اور تقریبا دوملین سے متجاوز ہے۔ پرنس خالد الفیصل نے بتایا کہ سلوی بارڈر سے آنے والے حجاج کی تعداد ساڑھے اب تک چارسو کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مکہ مکرمہ ، مزدلفہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے پراجکٹ کا دورہ کرنے کے بعد خالد الفیصل گورنر مکہ نے خادم حرمین شریفین اور نائب خادم حرمین شریفین کی خدمات کے سلسلے میں خصوصی دلچسپی اور انہماک کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ خالد الفیصل نے حج میں کسی قسم کی غیر قانونیت کو برداشت نہ کئے جانے کا اعلان کرتے ہوے واضح کیا کہ ایرانی حجاج کے لئے کسی قسم کی کوئی علیحدہ قانون سازی نہیں کی گئی اور سعودی حکومکت کسے کے لئے بھی کوئی امتیازی سلوک نہیں کرے گی-