Urdu

مسجد الحرام کیلئے سائبانوں کا عظیم الشان منصوبہ‬

عکاظ اردو جدہ

‫مکہ مکرمہ ....مسجد الحرام میں 1439ھ کے دوران دیو ہیکل سائبانوں کا سب سے بڑا عالمی منصوبہ نافذ کیاجائیگا۔ یہ بات حرم سیکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حرم شریف کے صحنوں او رچھت پر سائبانوں کا منصوبہ آئندہ برس نافذ کیا جائیگا۔ ایوان شاہی نے منظوری دیدی ہے۔ ڈیزائن تیار کرلئے گئے ہیں۔ سائبان 2809 مربع میٹر کے رقبے پر لگائے جائیں گے۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔

یہ سائبان تقریبا ۲۷۵۰۰۰ مربع میٹرحرم کےاطراف کی بیرونی جگہوں پرنصب ہوں گےگرمیوں کے موسم میں یہ چھتریاں کھول دی جائں گی جو زائرین کے لئے دھوپ سے بچاو کا سبب ہوں گےاور رات کے وقت بند کردی جائیں گی۔ اسی طرح سردیوں میں یہ چھتریاں دن کے وقت بند کردی جائیں گی اور رات کی سردی سے بچنے کے لئے راتوں میں کھول دی جائیں گی -