Urdu

حج کو اس کے مقاصد سے ہٹانے کی کوشش مذموم ہے

امام حرم ڈاکٹرصالح آل طالب نے فرمایا کہ امت حج کو اس کے مقاصد سے ہٹانے کی کوشش کررہی ہے ، جمعہ کا خطبہ دیتے ہوے امام حرم نے واضح کیا کہ یہ مقدس مقام اور اس کا یہ منظر اتحاد واخوت کی علامت ہے، جو ہمیں قرن اول سے حاصل ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو تم آپس میں دشمن تھے پھر اس نے تمہارے دلوں کی تالیف کی اور بھائی چارے کی نعمت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ افتراق و تفریق دور جاہلیت کی صفات میں سے ہے۔امت کے درمیان نزع ظلم و قبح کے زمانوں کی یاد دلاتا ہےامام حرم اصلاح کی کوششوں کا اعادہ کرنے کی ترغیب دی۔ امام حرم نے اس عظیم اجتماع سے خطاب فرماتے ہوے ارشاد فرمایا کہ حج میں ایک دوسرے کے ساتھ رحم و کرم کامعاملہ رکھنا اور جھگڑے فساد اور فسق وفجور سے بچنا ہی حج کے بہترین ثمرات کو مرتب کرتا ہے۔ امت میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت کو امام حرم نے بہت ضروری قرار دیا-