سلویٰ گذرگاہ سے پہنچنے والے قطری حجاج کی تعداد میں اضافہ
الثلاثاء / 07 / ذو الحجة / 1438 هـ الثلاثاء 29 أغسطس 2017 14:50
عکاظ اردو جدہ
قطر سے سلویٰ بارڈر کراسنگ کے ذریعے سعودی عرب میں پہنچنے والے عازمین کی تعداد میں متعد بہ اضافہ ہوگیا ہے ۔اس سرحدی گذر گاہ پر تعینات پر سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹس کے جنرل مینجر کرنل حسن الدوسری کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں قطری شہریوں کے اندراج میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ سوموار تک سرحدی گذرگاہ سے آنے والے ساڑھے چار سو سے زیادہ قطری عازمین کا اندراج کیا گیا ہے۔
اخبار الشرق الاوسط کی اطلاع کے مطابق قطری حکام کی جانب سے سعودی ائیرلائنز کے طیاروں کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد بری راستے سے آنے والے قطری عازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سلویٰ بارڈر کراسنگ پر تعینات سعودی محکمہ کسٹمز کے جنرل مینجر عثمان الغامدی کا کہنا ہے کہ زمینی راستے سے آنے والے تمام قطری عازمین کو ٹھہرانے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ حج کے لیے آنے والے قطری عازمین مناسک کی تکمیل اور اس کے بعد اپنے وطن واپسی تک خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مہمان ہوں گے اور وہی ان کے تمام اخراجات برداشت کررہے ہیں۔
دریں اثناء قطر سے تعلق رکھنے والے متعدد عازمین حج نے سلویٰ کی گذرگاہ کے ذریعے سعودی سرزمین پر پہنچنے پر اپنی بے پایاں خوشی کا اظہار کیا ہے اور وہاں سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا ہے۔ العربیہ اردو
قطر ی عازمین کا سعودی علاقے میں پہنچنے پر پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ انھیں پاسپورٹ لاؤنج اور دوسری ضروری دفتری کارروائی کے دوران میں کسی دشواری یا رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے اور وہاں ان کے تمام امور بڑی جلدی میں نمٹا دیے گئے ہیں۔