اسلام آباد ایئر شو: سعودی اور پاکستانی شاہینوں کے شاندار فضائی کرتب
الثلاثاء / 07 / ذو الحجة / 1438 هـ الثلاثاء 29 أغسطس 2017 14:54
عکاظ اردو جدہ
پاک فضائیہ کی جانب سے منعقدہ ائیر شو میں آرمی ایوی ایشن وسعودی فضائیہ کے ہاکس نے بھی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ملک بھر میں 70 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے تحت منایا گیا۔ ملک کے تمام علاقوں، شہروں، قصبوں، گاؤں اور دیہاتوں میں قومی پرچم آویزاں ہیں اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف 9 پارک کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کی جانب سے ائیر شو کا انعقاد کیا گیا۔ ائیر شو کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر دفاع خرم دستگیر اور ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت سفارتکار، اعلیٰ سول اورعسکری حکام بھی شریک ہیں جب کہ سعودی عرب کی فضائیہ نے بھی خصوصی طور شرکت کی۔ العرییہ اردو