Urdu

عازمین حج نے ارض حرمین پر جمعہ کا پہلا خطبہ سنا

عکاظ اردو جدہ

حج ایک روحانی آسودگی کا سفر ہے ارض مقدس پر قدم رکھنے کے بعد عازمین حج مکہ مکرمہ اور منورہ میں زیادہ سے زیادہ اپنے اوقات گزارنے کی کوشش کرتے ہیں اور تمام نمازیں انہی قیمتی جگہوں پرادا کرتے ہیں جن کے لئے انہوں نے اپنی جان اور مال کے ساتھ اتنا لمبا سفر طے کیا ہے۔ذی الحج کی شروعات کے ساتھ تین ذی الحج کو تمام حاجیوں نے مکہ مکرمہ میں پہلا خطبہ سنا ۔

۳ ذی الحج کو جمعہ خطبہ حرم مکی میں فضيلة الشيخ الدكتور صالح بن محمد ال طالب نے دیا۔ حرم مکی کے روح پرور ماحول میں خطبہ جمعہ سننا حج کے لئے آنے والوں میں نئے حوصلے اور عزائم کو جلا بخشتا ہے اور حج کی تصوراتی دنیا کے ایک نئے خوبصورت اور ثواب آمیز رنگ کے ساتھ ذہنوں می اجاگر ہوجاتی ہے