نیویارک میں کنگ سلمان سنٹر کے چیف نے مملکت کی انسانی خدمات سے متعلق کوششوں کو سراہا
الثلاثاء / 07 / ذو الحجة / 1438 هـ الثلاثاء 29 أغسطس 2017 15:00
عکاظ اردو جدہ
یمن کے سعودی سفیر محمد بن سعید الجابر ، یمن کے نائب وزیر براے امور خارجہ ڈاکٹر عبدالملک المخلفی، داخلی امور کے وزیر یمن اور چیرمین ہائی ریلیف کمیٹی عبدالرقیب فاتح ، یمن کے اقوام متحدہ میں متعین دائمی نمائیندے اور سفیر خالد الیمانی ، اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل کے لئے یمن کے خصوصی نمائیندے اسماعیل الشیخ بھی اس موقع پر سمینار میں موجود تھے جس میں وزیر خارجہ المخلفی نے یمنی حکومت کی جانب سے امن کے حصول کی پالیسی میں غیر معمولی دلچسپی کو دہرایا ۔ انہوں نے باور کروایا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائیندے براے یمن کی تمام امن کوششوں میں یمنی حکومت نے ہرطرح تعاون کیا ہے۔ موصوف نے وضاحت کی کہ سنٹرل بنگ کے سلسلے کے تمام پروگراموں کی یمن نے اجازت دے دی ہے۔ ایس پی اے۔