قطری حجاج بسر و چشم
الثلاثاء / 07 / ذو الحجة / 1438 هـ الثلاثاء 29 أغسطس 2017 15:02
عکاظ اردو جدہ
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فیصلے کے بعد قطری عازمین ِ حج کا پہلا قافلہ گذرگاہ سلویٰ کے ذریعے سعودی عرب میں داخل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق 120 قطری عازمین جمعرات کو شاہ سلمان کے مہمان کی حیثیت سے برّی راستے سے سعودی عرب پہنچے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کی شام مراقش میں اپنی قیام گاہ پر شیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم ال ثانی کا استقبال کیا ،سعودی خبررساں ایجنسی نے جمعرات کی شب اس کی اطلاع دی۔
ملاقات کے دوران شاہ سلمان نے شیخ عبداللہ کو خوش آمدید کہتے ہوے دونوں ملکوں قطر اور سعودی عرب اور ان کی عوام کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات کا تذکرہ کیا۔ خادم حرمین شریفین نے حج اور حاجیوں کو سہولتیں پہنچانے سے اپنے گہری اور مستقل دلچسپی کا اظہار کرتے ہوے اپنی تمام کوششوں کے ذریعے حجاج کو ذہنی سکون و راحت پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دریں اثنا شیخ عبداللہ نے شاہ سلمان کی خدمات کو سراہتے ہوے ان کا شکریہ ادا کیا کہ خادم حرمین شریفین نے نائب بادشاہ کو ہدایات جاری کیں اور نائب خادم حرمین شریفین شہزادہ محمدبن سلمان نے قطری حجاج کے لئے سلوی بارڈر سے تمام قطری باشندوں کو بلا تصریح داخلے سہولت کا اعلان کیا -