Urdu

حج کے چوتھے روز حجّاجِ کرام مِنی میں

a103

عکاظ اردو جدہ

ہفتے کو مناسک حج کے چوتھے روز آج حجاج کرام پورا وقت منی میں گزاریں گے۔ اس دوران وہ تینوں جمرات یعنی الصغری ، الوسطی اور الکبری کو کنکریاں بھی ماریں گے۔

اس سے قبل حجاج کرام جمعرات کے روز وقوفِ عرفات اور مزدلفہ میں رات گزارنے کے بعد جمعے کی صبح واپس منی پہنچے تھے۔

منی پہنچ کر اللہ کے مہمانوں نے بڑے جمرات العقبۃ الکبری کو کنکریاں ماریں ، قربانی کی اور پھر سر منڈوا کر یا بال کٹوا کر احرام کی حالت سے باہر آ گئے۔

اس کے بعد حجاج کرام نے حرم مکی پہنچ کر حج کا اہم رکن طوافِ زیارت کیا اور پھر اس کے بعد رات گزارنے کے لیے مِنی لوٹ گئے۔