Urdu

خطے کے تنازعات سے دُور رہ کر حجاج کی خدمت کر رہے ہیں: گورنر مکہ

a201

مکہ مکرمہ کے گورنر اور سعودی حج کمیشن کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل کا کہنا ہے کہ مملکت نے رواں سال حجاج کرام کی ریکارڈ تعداد کو بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ سے زیادہ حجاج کی منتقلی پہلے کے مقابلے میں مختصر وقت میں عمل میں لائی گئی۔

«العربیہ» کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں مکہ کے گورنر نے باور کرایا کہ مملکت نے خطے میں جاری تنازعات اور بحرانات سے دُور رہتے ہوئے بیت اللہ آنے والے حجاج کرام کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ « 2030 تک معتمرین اور حجاج کرام کی سالانہ تعداد تین کروڑ تک پہنچانے کے لیے مملکت بھرپور عزم رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں مقامات مقدسہ کے لیے ترقیاتی منصوبہ تیار کر کے اسے مکہ مکرمہ میں جاری منصوبوں کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اس پر عمل درامد شروع کر دیا جائے گا»۔