۳۰۰ والنٹرز بڑی عمر کے حجاج کو طواف افاضہ کرواتے ہوے
الاثنين / 13 / ذو الحجة / 1438 هـ الاثنين 04 سبتمبر 2017 06:48
عکاظ اردو جدہ
مکہ کے ۳۰۰ سے زیادہ نوجوانوں نے بڑی عمر کے حجاج کے لئے سعی اور طواف افاضہ میں ویل چیرز کی مفت رضاکارانہ خدمت پیش کیں ۔ شباب مکہ نے شہر مکہ اور بلد الحرام کی تعظیم میں چوبیس گھنٹے اپنی خدمات جاری رکھیں۔ شباب مکہ تنظیم کے ذمہ دار سعود الرحیلی نے واضح کیا کہ ان کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے شفٹ سسٹم کے تحت سرگرم عمل ہیں۔ مسجد حرام کی انتظامیہ کے ساتھ ان نوجوانوں نے حرم کے اندر اور باہر بڑی عمر کے اور مریض یا خصوصی رعایت کے اہل ضیوف الرحمن کو مستقل آرام وراحت پہنچانے کے لئے اپنی تمام مساعی جاری رکھیں۔