Urdu

سعودی عرب یو این میں قرارداد لانے کے لئے کوشاں

روہنگیا مسلمانوں پر حملے

عکاظ اردو جدہ

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مشن نے مملکت کی جانب سے میانمار کی مسلمان روہنگیا اقلیت پر کئے جانے والے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یو این سعودی مشن نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی امہ کے رہنما کے طور پر سعودی عرب نے عالمی ادارے میں قرارداد لانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں میانمار کی روہنگیا مسلمان اقلیت پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جائے۔ اس مقصد کے لئے سعودی عرب نے سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے رابطہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا اقلیت کے خلاف روا رکھے جانے والے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے اور اسے اپنے ایجنڈے پر لیکر آئے۔ سعودی عرب نے عالمی ادارے کے سربراہ کے نام پیغام میں تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ سے مذمت دیکھنے میں آئی۔

سعودی عرب روہنگیا مسلمانوں کی بے بسی کے خاتمے اور مسائل کے دیرپا حل کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔