انڈیا فٹرنٹی فورم حج خدمات میں دست تعاون
الاثنين / 13 / ذو الحجة / 1438 هـ الاثنين 04 سبتمبر 2017 06:51
عکاظ اردو جدہ
منی میں جدہ کی سماجی تنظیم انڈیا فٹرنٹی کے والنٹرز نے ضیوف الرحمن کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔ عرفات میں وقوف کے بعد حجاج جب مزدلفہ میں رات گزار کر منی کی طرف لوٹ رہے تھے انڈیا فٹرنٹی فورم کے کارندوں نے ہرطرح حجاج کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں۔ یہ رضاکار جو سعودی عرب کے مختلف شہروں سے حجاج کی خدمت کے لئے فورم میں شامل ہوے اور ہراول دستہ کی طرح پیش پیش رہے۔ منی میں شفٹوں میں ان والنٹرز نے اپنی ڈیوٹیاں پوری کیں۔ جمرات سے لوٹتے ہوے حاجی عموما اپنے خیموں کے راستے بھول جاتے ہیں ایسے حالات میں فورم کے کارندوں نے ان کی رہنمائی کی۔ چلتے چلتے تھک جانے والے حجاج کو ویل چیروں کے ذریعے ان کے خیموں تک پہنچانے کا کام بھی فورم کے کارکنان نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ منی کے سروے کے ذریعے ان والنٹرز نے ایک سائنٹفک روٹ میاپ تیارکرلیا تھا جس کی مدد سے انہیں رہنمائی میں سہولت ہوئی۔ رضاکاروں میں مختلف شہوں کی شمولیت تھی اس لئے مکہ کے والنٹرز نے جگہ جگہ اپنے وجود کے ذریعے حرم شریف آنے جانے والوں کی بھرپور مدد کی۔ اس کے لئے ہندوستانی حج مشن منی میں وقتی ہیلپ ڈسک بھی قائم کیا گیا تھا جس پر مختلف زبانوں کو جاننے والوں کی خدمات حاصل تھیں اس کے علاوہ نازک وقتوں کے لئے ایک میڈیکل ٹیم بھی تشکیل دی گئی ۔