گورنر مکہ نے حجاج کی پیش رفت کو حج کی کامیابی قرار دیا
الاثنين / 13 / ذو الحجة / 1438 هـ الاثنين 04 سبتمبر 2017 06:54
عکاظ اردو جدہ
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل گورنر مکہ ومشیر خادم حرمین و چئرمین مرکزی حج کمیٹی نے اعلان کیا کہ حج کی پرسکون کاروائی حج کی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق مشاعر میں ٹرین کے سبب ہر مرحلے پر حجاج کرام کو سہولت ہوئی اور سفر بلا کسی حادثےاور ٹرافک و صحت کے مسائل کے پورا ہوا۔ انہوں اللہ کا شکر ادا کیا کہ حادم حرمین شریفین کی قیادت میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خدمات کے ساتھ بنا کسی نقصان کے حجاج کی پوری پوری خدمات انجام دی گئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام سرکاری ایجنسیوں نے حجاج کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔