Urdu

شریعت عالم میں امن و سلامتی کا حکم دیتی ہے: خطبہ حج

ہمارے مسائل کا حل قران میں ہے

a400

عکاظ اردو جدہ

منی میں خطبہ حج کے دوران شیخ سعد بن ناصر الشثری نے جہاں دوملین حاجی وقوف عرفات کے لئے جمع تھے فرمایا کہ تمہارے ہاتھوں میں اللہ کی کتاب ہے اس کو مضبوطی سے تھامے رہو۔ علما سے درخواست کی کہ امت کے مسائل کا حل کتاب اللہ سے نکالیں کہ اللہ کی کتاب تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے بہترین رہنما ہے۔ شیخ نے مزید برآں ارشاد فرمایا کہ شریعت مطہرہ سارے عالم میں امن و سلامتی کا حکم دیتی ہے جبکہ اس بلد مبارک میں امن کا قران نے اعلان کیا ہے کہ اس مکہ مکرمہ جس می اللہ کی نشانیوں میں مقام ابراہیم بھی ہے جو اس میں داخل ہوگا وہ امن سے رہیگا۔ اس لئے ہمیں یہاں کے امن کا پورا پورا اہتمام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مسجدہ اقصی کی بازیابی اور فلسطینوں کی حفاظت کے لئے دعا فرمائی۔