Urdu

اداریہ عید الاضحی مبارک‬

عکاظ اردو جدہ

آج عید کا دن ہے ، عالم اسلام سے آنے والے تمام ضیوف الرحمن کو عکاظ اردو کی جانب سے عید کی پرخلوص مبارکباد ۔ دنیاکا قاعدہ یہ ہے کہ ہم ہر اس شخص کو اپنے گھر آنے کی دعوت دیتے ہیں یا اس کا آنا قبول کرتے ہیں جس سے ہمیں کوئی تعلق ہو، کوئی یگانگت ہو یا محبت ہو۔ اللہ سبحانہ تعالی نے آپ کو اپنے گھر آنے کا موقع فراہم کیا اور حج بیت کی سعادت سے نوازا ہے اس پر زندگی بھر شکر کیجئے تو کم ہے کہ وہ بادشاہ جس کی بادشاہت میں کوئی شریک نہیں جس کے کاموں میں کسی کی مداخلت نہیں اس اللہ سے آج تمام امت کے لئے وہ سب مانگ لیجئے جس کی ہم سب کو ضرورت ہے، ہاں ہمیں سب سے پہلے امن کی ضرورت ہے امت کا ایک بڑا طبقہ ظلم کا شکار ہے برما کے مسلمانوں پر بدھسسٹ حکومت کا آے دن بڑھتا ہوا ظلم اپنی حدوں سے تجاوز کرگیا ہے۔ اللہ سے دعا کیجئے کہ اللہ اپنےگھرآنے والوں کی دعا کو بطور خاص شرف قبولیت بخشتا ہے۔ دعا کیجئے کہ امت میں اتحاد و اتفاق کی راہیں ہموار ہوں۔ ہم ایک مت بن کر جی سکیں۔ حرمین کے تقدس کی حفاظت اور اس کی حفاظت کرنےوالوں کی حفاظت کی بھی دعا کیجئے ۔‬

‫عید کی خوشیوں میں اپنے ان عزیز واقارب کو بھی شامل کیجئے جو اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں نہیں دے سکتے ۔ اللہ تعالی آپ کے حج کو قبول فرماے اور اسکی برکات اور فیوض سے آپ کو مستفید فرماے آمین‬-