Urdu

مدینہ ائرپورٹ حجاج کی واپسی کی تیاریاں مکمل کرچکا

عکاظ اردو جدہ

۵۰۰۰ ہزار سے زیادہ کارکن شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائرپورٹ مدینہ منورہ پر حجاج کی واپسی کی تیاریاں مکمل کرچکے ہیں یہ بات ائرپورٹ کے ڈائرکٹر ماجد ابو داود نے بتائی ۔ ڈائرکٹر نے بتایا کہ ائرپورٹ عملہ پوری طرح تیاریاں مکمل کرچکا ہے تاکہ حجاج کو حج سے فراغت اور مسجد نبویﷺ کی زیارت کے بعد کوئی عدم سہولت کا احساس نہ ہو۔ ائرپورٹوں پر خدمات انجام دینے والی کمپنی کے ڈائکٹر سفیان عبدالسلام بتایا کہ امسال تقریبا ۶۷۶۰۰۰ حجاج نے ائرپورٹ کے ذریعے آمد ہوئی جو گزشتہ برس سے ۲۳ فیصد زیادہ ہے انہوں نے طیاروں کی تعداد کے بارے میں بتایا کہ تین ہزار ایک سو چھپن طیاروں نے سال رواں حجاج کو سعودی عرب پنچایا ہے جو گزشتہ طیاروں کی تعداد سے ۲۵ فیصد زیادہ ہے

سول ایویشن اتھاریٹی کے ذمہ دار عبدالحکیم محمد تمیمی نے تمام انتظامات کا معائنہ کیا علاوہ ازیں اس دفعہ چھ ہزار میڈیل ٹیم ائرپروٹوں پر تعینات تھی جس میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے علاوہ دیگر طبی عملہ بھی شامل تھا۔