پاکستانی وزیر دفاع نے سعودی سفیر سے ملاقات کی
الجمعة / 17 / ذو الحجة / 1438 هـ الجمعة 08 سبتمبر 2017 04:10
راولپنڈی ۔ پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے سعودی سفیر براے پاکستان نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی اور اثنا گفتگو دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے استحکام کی کوششوں کو ہر میدان میں بروے کار لانے کی بات ہوئی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان مملکت سے بہتر تعلقات کا ہمیشہ نہ صرف خواہاں رہا ہے بلکہ ان کے درمیان خوش گوار تعلقات کی ایک تاریخ ہے جس میں مشترکہ دلچسپیوں کے ساتھ احترام اور بھروسہ نے ہمیشہ اپنا مقام بنایا ہے ۔ سعودی سفری نے مملکت کی جانب سے - تعلقات کو مستحکم رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔