424 حاجیوں نے سگریٹ نوشی سے توبہ کی
الجمعة / 17 / ذو الحجة / 1438 هـ الجمعة 08 سبتمبر 2017 04:10
عکاظ اردو جدہ
مکہ مکرمہ۔ تقریبا چارسو چوبیس مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے حاجیوں نے اس سال مکہ مکرمہ میں انسداد تمباکو نوشی پروگرام کے سعودی مکتب کی کوششوں کے ذریعے عمر بھر کے لئے سگریٹ نوشی سے توبہ کرلی ۔ سعودی سوسائٹی نے اپنے مشن ‘‘ چلئے حرم کو آلودگی سے پاک رکھیں ’’ کے ذریعے حجاج می تمباکو کے مضرات کی تشہیر کی جس کے باعث چار سو سے زیادہ افراد نے ان کی ا ساسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوے سگریٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔ اس مہم کا آغاز عید کے پہلے دن سے ہوا تھا ۔