Urdu

روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کے خلاف ہندوستان میں کل جماعتی اجلاس

عکاظ اردو جدہ

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف تلنگانہ ہندوستان میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مسلم جماعتوں نے ایک مشترکہ اجلاس کے ذریعے اپنا احتجاج درج کروایا۔ سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا عزیز پاشا کی نمائندگی پر کل جماعتی احتجاج حیدرآباد کے نمائش گراوں میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں عزیز پاشا کے علاوہ مولانا حامد محمد خان ، مولانا حامد حسین شطاری، مولانا سید طارق قادری ، مولانا رحیم الدین انصاری جناب ضیا الدین نیر،مولانا نصیر الدین، مولانا اظہرالدین ،جناب عثمان شہیدایڈوکیٹ، جناب عثمان بن محمد الہجاری، مولانا حسین شہید ،مولانا مفتی محبوب شریف اور دیگر شرکا نے برما کے مسلمانوں پر متواتر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر ان کی روک تھام کی فی الفور کوشش کو ناگزیر گردانا۔