Urdu

اسلامی ممالک کی آرگنائزیشن کے سکرٹری جنرل نے دہشت گردی منصوبے کو ناکام بنانے پر مملکت کو مبارکباد دی

عکاظ اردو جدہ

جدہ میں اسلامی ممالک کی آرگنائزیشن کے سکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے مملکت سعودی عرب کو بہت سلیقے کے ساتھ دہشت گردی کے اس منصوبے کو ناکام بنانے پرجو ریاض میں وازرت دفاع کو دو مرکزی دفتروں کو ہدف بنانے کے لئے تیار کیا گیا مبارکباد دی۔ انہوں نے امن و سلامتی کے اہلکاروں کی ستائش کی جن کی بروقت مداخلت نے اس تباہ کن منصوبے کو خاک میں ملادیا ۔ ڈاکٹرعثیمین امن و سلامتی کے شعبوں کی نگرانی اور امن کو قائم رکھنے کی کوششوں کی تعریف کی-