اماراتی حقوق انسانی ایسوسی ایشن نے قطری شہری کے بارے میں سعودی سوسائٹی کے مذمتی بیان کی تائید کی
الجمعة / 24 / ذو الحجة / 1438 هـ الجمعة 15 سبتمبر 2017 03:17
عکاظ اردو جدہ
دبئی : اماراتی حقوق انسانی تنظیم نے سعودی سوسائیٹی براے حقوق انسانی کے قطری شہری پرحج سے واپسی کے بعد بے جا دباو انتہائی ہتک آمیز سلوک اور مار توڑ کی مذمتی کاروائی کی بھرپور تائید کی اور قطر کے سیاسی عناصر کی کاروایوں کو غیر اخلاقی اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی شمار کیا۔ محمد الکعبی چیرمین حقوق انسانی تنظیم نے واضح کیا کہ اس قسم کی کاروائیاں افرادی یا اداروں کی جانب سے کیا جانا انسانیت سوز جرم ہے۔انہوں نے قطری حقوق انسانی تنظیم اور عالمی حقوق انسانی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور قطری شہری کے حفاظتی انتظامات کی ضمانت دیں ۔ الکعبی نے سعودی ادارہ حقوق انسانی کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی اور کہا کہ تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ اس معاملے میں اخلاقی فرض ادا کریں-