خادم حرمین شریفین نے جاپان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی
الجمعة / 24 / ذو الحجة / 1438 هـ الجمعة 15 سبتمبر 2017 03:17
عکاظ اردو جدہ
خادم حرمین شریفین کنگ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے السلام پیلیس میں جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مملکت سعودی عرب اور جاپان کے کئی میدانوں میں تعاون اور آپسی تعلق کے استحکام کا جائزہ لیا گیااور بطور خاص ۲۰۳۰ ویشن کی تنفیذ میں جاپانی شراکت پر غور کیا گیا۔ اس اجلاس میں وزیر مملکت اورکابینی رکن ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف ، وزیر خارجیہ عادل بن احمد الجبیر ،سعودی سفیر براے جاپان احمد بن یونس البراک کے علاوہ جاپانی سفیر براے سعودی عرب بھی شریک تھے۔