Urdu

حجاج اپنے عزیزوں کے لئے حسب علاقائی روایت تحائف خریدتے ہیں

عکاظ اردو جدہ

حجاج کرام اپنی پسند کے تحائف جاتے ہوے اپنے عزیزوں کے لئے عموما مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے خریدنا باعث برکت سمجھتے ہیں علاقائجی روایتی تحائف کے علاوہ جانمازیں کھجور مٹھائیاں اور عطریات کو ترجیح دیتے ہیں ان کے علاوہ زم زم کو اپنے وطن لیجانا حجاج کا خاص تحفہ ہوتا ہے جسے اپنے قریبی عزیزوں میں تقسیم کیا جاتا ہے بطور خاص بیماروں کو زم زم کاہدیہ دیتے ہیں تاکہ زم زم کے ذریعے اللہ ان مریضوں کو شفایاب فرماے۔ اکثر تحفے حجاج اپنے سفر حج کی یادگار کے طور پر بھی خریدتے ہیں اور تاعمر ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ الکٹرانک اشیا بھی ہر سال مارکٹ میں اپنا سیل رکارڈ بناتی ہیں۔ اسی طرح جدہ میں بھی حجاج مابعد حج خریداری کے لئے بلد باب مکہ خاسکیہ اور شارع قابل پر دکھائی دیتے ہیں۔ اہل ثروت حجاج اپنے بچیوں اور اہل خانہ کے لئے سونے کے زیورات بھی لےجاتے ہیں-