امن وسلامتی کے چار بڑے مرکز قائم کئے گئے جہاں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں پچاس ہزار متاثرین کو بہ یک وقت سہولتیں پہنچائی جاسکیں گی۔ اس سال حج میں سیول ڈیفنس کے سربراہ اللوا حمد عبدالعزیزالمبدل نے واضح کیا کہ گزشتہ برسوں کے تجربوں کے بعد تربیتی ورکشاپ اور تحقیق و تعلیم کے ذریعے امسال ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔ حج ۲۰۱۷ میں سیول ڈیفنس کے نائب سربراہ اللوا علی العتیبی نے کہا کہ سلامتی اور دفاع کے تمام شعبے وزیرداخلہ کی اجازت کے بعد پوری طرح منظم ہو چکے ہیں تاکہ حج بیت اللہ کو آنے والوں کے لئے کسی قسم کی کوئی ضرر رسانی کا امکان باقی نہ رہے۔

العقید عبدالرحمن القرنی نے بتایا کہ گزشتہ دو برس سے حجاج کی رہنمائی اور خدمت کے لئے نئی ٹکنولوجی کے ذریعے اسمارٹ اپلیکیشنوں اور ڈیجیٹل میپ کی خدمت پیش کی جارہی ہیں۔