وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن اپنی وزارت کی جانب سے منعقدہ حج کانفرنس کا چار ذی الحجہ کو افتتاح کریں گے جس کا عنوان ’’ بلد الحرام میں حج سلامتی کا پلیٹ فارم‘‘ جس میں مختلف میدانوں کے ماہرین علما و مفکرین حصہ لیں گے۔

وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ اس عظیم الشان کانفرنس کے ذریعے سارے عالم میں اسلام میں انسانیت کا پیام جاے گا۔ خادم حرمین شریفین کی جانب سے امن و سلامتی اور انسانی جذبوں کے احترام کے ذریعے حجاج کی خدمات کو پیش کیا جاے گا۔

حج بلد الحرام میں پیام امن کا مرکز ہے اس موضوع پر پہلے مرحلے میں گفتگو پانچ ذی الحجہ سے شروع ہوگی اور دوسرے مرحلے میں حج کی تعلیمات ، فقہی مسائل واحکام اخلاقیات حج اور مناسک پر بحث کی جاے گی۔ حج میں انسان حیوانات نباتات اور موسمیات وصحت پر بھی اس مرحلے میں باتحج چیت کی جاے گی۔

تیسرے مرحلے میں ’’خطبہ حجہ الوداع ‘‘ اور اس کے موضوعات پر مناقشہ ہوگا ، نبی ﷺ

کے ارشادات عالیہ’’ تم پرایک دوسرے کا خون حرام کردیا گیا ‘‘ اور باظل طریقوں سے ایک دوسرے کا مال کھانے کی ممانعت جیسے عنوانات کو پیام کو پھیلانے پر گفتگو کی جاے گی۔

چوتھے مرحلے میں سلامتی کے طورطریقوں اور انکی کوششوں میں مملکت کی مساعی اور مشاعر مقدسہ میں خادم حرمین شریفین کی تمام توسیعی جدوجہد کو پیش کیا جاے گا ۔ اس اہم عالمی کانفرنس میں عالم اسلام سے علما و مفکرین مدعو کئے جائیں گے۔