-A +A
عکاظ اردو جدہ
شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز ولی عہد مملکت و نائب رئیس مجلس وزرا و وزیر دفاع نے سالانہ اجلاس کی صدارت کی جس میں سال رواں کے حج میں امن کی صورت حال اور اس میں شریک تمام جہتوں کی کارکردگی اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلیہ رئیس مرکزی حج کمیٹی امیرعبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز ، نائب امیر مدینہ منورہ امیر سعود بن خالد الفیصل، نائب امیر مکہ مکرمہ امیر عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز دیگر وزرا حج کمیٹی کے معزز اراکین اور سکیوریٹی کےاعلیٰ افسران شریک تھے۔

ولی عہد نے امن کی ایمرجنسی عسکری شعبوں کا معائنہ کیا تاکہ وطن کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔ محفل کاآغاز قرآن حکیم کی تلاوت سے ہوا ، وزیرداخلیہ اور اعلیٰ حج کمیٹی کے رئیس امیر عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے کمیٹی کے پورے پروگرام کی تفصلی سے آگاہی دی تاکہ ضیوف الرحمن کی خدمت اور ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جاے اور خدمت صحیح پیمانے پر کی جاسکے۔


وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں اپنے مہمانوں کی خدمت اور ان کے امن و امان کی خدمت کا شرف بخشا ہے۔ مملکت سعودی عرب نے اپنے قیام اور موسس مملکت ملک عبدالعزیز آل سعود اور ان کے بعد آنے والے تمام بادشاہوں کے زمانے میں حج اور جحجسحجاج کی خدمات کی پوری ذمہ سنبھالی ہے اس کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کئی ترقیاتی پروگرام کی تکمیل کی ہے۔ موصوف نے اس عہد کو جس میں خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز قیادت کررہے ہیں بے حد مخلصانہ خدمت کے دور سے تعبیر کیا ۔ حج امن کے ذمہ دار شعبوں نے اپنی مکمل تیاری اور زمینی وفضٓائی مستعدی کا اعلان کیا ۔ سرکاری مشنری نے ارہابی طاقتوں سے ہرطرح سے نمٹنے اور ان سے ہر حال میں نبرد آزما ہونے کی اپنی صلاحیتوں پرپورے اطمینان کا اظہارکیا۔