قطر میں حکم راں شاہی خاندان کی ایک سینئر شخصیت شیخ عبداللہ آل ثانی نے قطری عازمین حج کے سعودی عرب میں داخلے کو ممکن بنانے کے واسطے ثالثی کا کردار ادا کیا تاہم قطری حکومت نے اس پیش رفت کو مسترد کر دیا۔

دوحہ کی جانب سے انکار پر مبنی موقف کے جواب میں قطری عوام نے اپنے امیر تمیم کے خلاف انتہائی مذمتی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں قطر میں ٹوئیٹر پر « تمیم کوچ کرو» کا ٹیگ سرِفہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر پر «قطر کا مستقبل عبداللہ» کا ٹیگ ہے جو کہ شیخ عبداللہ آل ثانی کے ثالثی کے کردار پر اظہار تشکر کی جانب اشارہ ہے۔

مذکورہ دونوں ٹیگ تیار کرنے والوں کی اکثریت نے امیرِ قطر شیخ تمیم کی جانب سے حج کو سیاست میں ملوث کرنے اور قطر کی عام شاہراہوں پر ترک فوجیوں کے گشت کو سخت مذمت کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب فوری طور پر فرضی ناموں کے ساتھ کئی اکاؤنٹ منظر عام پر آئے ہیں جن کے ذریعے شیخ تمیم کے مخالف ٹیگوں کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان نئے کھاتوں پر کی جانے والی ٹوئیٹس شیخ تمیم کے لیے بلند مرتبت متنوں کی حامل ہیں تا کہ امیر قطر کے خلاف مقبول ہیش ٹیگوں کے نتائج کے اثرات کو زائل کیا جا سکے۔العربیہ اردو