رائل کمیشن ینبع نے شنگھائی چین میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں پیش کئے جانے والے ۱۷ منصوبوں کے مقابلے میں بہترین پراجکٹ ایوارڈ جیت لیا ہے -
رائل کمیشن کے چیف افسر ڈاکٹر الا بن عبداللہ نصیف نے پہلی بار اپنا پیپر ینبع کے اسمارٹ انڈسٹریل سٹی میں پیش کیا جس میں انہوں نے حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا اسمارٹ سٹی پراجکٹ پر سیر حاصل گفتگو کی اور اسمارٹ سٹیز کے ذریعے معیار زندگی کو بلند کرنے اور شاہروہوں کی نگرانی اور ٹکنکل سسٹم کی نگہبانی پر روشنی ڈالی۔ اسمارٹ سٹی پروجکٹ کے ذریعے ہی ویزن ۲۰۳۰کی کامیابی تک پہنچا جا سکتا ہے
ینبع کےرائل کمیشن نے ہوائی انٹرنیشنل کانفرنس چین میں بہترین پراجکٹ ایوارڈ جیت لیا
15 سبتمبر 2017 - 03:14
|
آخر تحديث 15 سبتمبر 2017 - 03:14
تابع قناة عكاظ على الواتساب
عکاظ اردو جدہ

