-A +A
العرییہ اردو
مکہ مکرمہ....گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال حج کیلئےبیرون مملکت سے 2.38ملین ضیو ف الرحمن ارض مقدس پہنچیں گے۔ 1437ھ کےمقابلے میں 11فیصدزیادہ ہونگے۔ انہوں نےبتایاکہ منیٰ میں حاجیوں کی رہائش کیلئےعمارتوں کا منصوبہ نفاذ کیلئے جلد ہی پیش کردیاجائیگا۔ مزدلفہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے پراجکٹ کا دورہ کرنے کے بعد خالد الفیصل گورنر مکہ نے خادم حرمین شریفین اور نائب خادم حرمین شریفین کی خدمات کے سلسلے میں خصوصی دلچسپی اور انہماک کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ خالد الفیصل نے حج میں کسی قسم کی غیر قانونیت کو برداشت نہ کئے جانے کا اعلان کرتے ہوے واضح کیا کہ ایرانی حجاج کے لئے کسی قسم کی کوئی علیحدہ قانون سازی نہیں کی گئی اور سعودی حکومکت کسے کے لئے بھی کوئی امتیازی سلوک نہیں کرے گی۔