قطری حجاج کرام کے حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ مصالحت کے لیے کوشاں قطر کے شاہی خاندان کے رکن الشیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے قطری حکومت کی جانب سے سعودی فضائی کمپنی کی خصوصی حج پروازوں کو دوحہ میں اترنے سے روکنے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں الشیخ عبداللہ آل ثانی نے قطری عازمین حج کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میرے بھائیو اور بیٹو! آپ کو دوحہ سے سعودی ایئر لائن کی حج پروازوں کے ذریعے مملکت میں لانے سے روکے جانے پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قطری حکومت اپنے شہریوں کو مناسک حج کی ادائی نہیں روکے گی بلکہ انہیں سعودی عرب کے سفر کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی۔
عبدللہ آل ثانی نے یہ بات سعودی ایئر لائن کی طرف سے جاری کردہ اس بیان کے بعد کہی جس میں کہا گیا تھا کہ قطر نے خصوصی حج پروازوں کو دوحہ اترنے اور وہاں سے عازمین حج کو سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ایک دوسری ٹویٹ میں عبداللہ آل ثانی نے لکھا کہ ’اللہ کے خصوصی فضل واحسان سے میں قطر کے عازمین حج کے سعودی عرب میں داخل ہونے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کامیاب رہا ہوں۔ قطر سے عازمین حج فضائی اور زمینی راستے سے سعودی عرب داخل ہو سکتے ہیں۔ دمام اور الاحساء کے ہوائی اڈوں پر اترنے کی سہولت کے ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ قطری عازمین حج 00966122367999 کے ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی ایئر لائن نے قطری حکام سے کہا تھا کہ وہ دوحہ سے عازمین حج کو مملکت میں لے جانے کے لیے خصوصی حج پروازوں کو حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دے۔ قبل ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت اور قطری شاہی خاندان کے رہ نما الشیخ عبد اللہ آل ثانی کی سفارش کے بعد سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی نے قطر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں چلانا شروع کی تھیں۔