-A +A
عکاظ اردو مکہ مکرمہ
حج میں (دفاع المدنی) سیول ڈیفنس کے سربراہ اللوا حمد عبدالعزیزالمبدل نے واضح کیا کہ گزشتہ برسوں کے تجربوں کے بعد تربیتی ورکشاپ اور تحقیق و تعلیم کے ذریعے امسال ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

حج ۲۰۱۷ میں سیول ڈیفنس کے نائب سربراہ اللوا علی العتیبی نے کہا کہ سلامتی اور دفاع کے تمام شعبے وزیرداخلہ کی اجازت کے بعد پوری طرح منظم ہو چکے ہیں تاکہ حج بیت اللہ کو آنے والوں کے لئے کسی قسم کی کوئی ضرر رسانی کا امکان باقی نہ رہے۔