-A +A
عکاظ اردو جدہ


17 اگست2017ء ارض مقدس آمد پر تمام قطری عازمین کو موبائل سمیں مفت دی جائیں گی۔ سعودی اتصالات کمپنی(ایس ٹی سی)نے اعلان کیا ہے کہ قطری عازمین شاہی مہمان ہیں جنہیں مملکت آمد پر مفت سمیں دی جائیں گی۔ ایس ٹی سی اعلامیہ میں مزید کہاہے کہ قطری عازمین کا بری اور فضائی سرحدوں پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ہم انہیں ان کے دوسرے وطن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔