ملك سلمان2222‮
ملك سلمان2222‮
-A +A
عکاظ اردو جدہ


امیرخالد الفیصل امیر مکہ المکرمہ ومشیر خادم حرمین شریفین ، سنٹرل حج کمیٹی کے چیرمین نے یاد دلایا کہ حکومت سعودی عرب کسی بھی صورت میں حج کے تقدس کو پامال کرکے اسے سیاسی مقاصد کے حصول کی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوے کتاب ’’حج ایک عبادت اور تہذیب و تمدن کے اظہار کا ذریعہ ہے‘‘ کی دسویں اشاعت کی رسم رونمائی کے موقع پر یہ بات بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی قیادت، حکومت اور عوام حج و عمرہ کو محفوظ اور سہولت بخش بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، ساتھ ہی حاجیوں اور زائرین حرمین شریفین کو تمام تر سہولتیں بہم پہنچاتے ہیں۔ اس موقع پر نائب امیر مکہ عبداللہ بن بندر کے علاوہ وزیر حج محمد بنطان ، نائب وزیر داخلہ وکارگزار ڈائرکٹر پبلک سیکیورٹی سعید القحطانی اور حج سیکیورٹی کمانڈر و دیگرافسران بھی موجود تھے۔ امیرمکہ نے خادم حرمین شریفین کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہوے انکی حاجیوں اور حج کے سلسلے کی تمام تر جدوجہد کو سراہا۔خالد الفیصل نے ان تمام کمپینوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے حج کے ضمن میں خدمات انجام دی ہیں۔