سعودی نائب بادشاہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داعش مخالف اتحاد کے لیے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے منگل کے روز ملاقات کی ہے اور ان سے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور سعودی عرب اور امریکا کے درمیان داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے تحت روابط پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، سعودی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز الحویرینی ، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الہمدان ، اور عرب اور خلیجی امور کے وزیر مملکت ثامر السبہان بھی موجود تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے نائب معاون وزیر خارجہ مائیکل ریٹنی اور سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کرسٹوفر ہینزل بات چیت میں شریک تھے۔