-A +A
عکاظ اردو جدہ
زبیدہ نامی رضاکار طبی خدمات کے گروہ نے ایک سو پچاس لڑکیوں پر مشتمل والنٹرز کا گروہ حرم مکی شریف کے حدود میں سرگرم رکھنے کا علان کیا۔ ڈاکٹر ابرار العیدروس کے بموجب اتوار سے اپنی خدمات کا سلسلہ شروع کرنے والی یہ ٹیم صحت و طب کے تمام معاملات میں مدد کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا اس گروپ میں متختف ممالک سے تعلق رکھنے والی اور مختلف زبانوں پر عبور رکھنے والی لڑکیاں ہیں۔ جس میں انگریزی ، ترکی فرنسیسی، اردو اور اندونیشین زبانوں کے ماہرین بھی شامل ہوں گی۔.