-A +A
عکاظ اردو جدہ
وزیر اعلام و ثقاوفت اس خصوصی مہم کا افتتاح کریں گے جس کو پہلی مرتنہ دنیا کی بیس زبانوں میں پیش کیا جاے گا۔ معالی وزیر اعلام وثقافت ڈاکٹر عواد العواد اس مہم کے ذریعے پوری دنیا سے آنے والے اس سال موسم حج کے ضیوف الرحمن کا استقبال فرمائیں گے۔ وزہر اعلام نے یہ بات اپنی ٹویٹ اکاونٹ کے ذریعے بتائی کہ ‘‘حجاج کی خدمات سعودی عرب کےلئے ایک بڑا اعزاز ہے’’ انہوں نے واضح کیا کہ استقبالی جملہ کو دنیا کی بیس اہم زبانوں میں پیش کیاجاے گا۔ خاص طور پران زبانوں میں جن کی تاثیر دور تک پھیلی ہوئی ہے۔ فرانسیسی بھی ان عالمی زبانوں میں شامل ہے جس میں یہ جملہ خوش آمدید پیش کیا جاے گا۔ شعبہ اطلاعات کے پروگرام کے مطابق اس موسم حج کی تمام کاروائیاں ٹیلیویشن ، روڈیو اورپرنٹ میڈیا کے علاوہ پیام رسانی کے ذرایع پر بھیجا جاے گا۔ مشاعر مقدسہ کے پروجکٹس کے دوران خادم حرمین شریفین کی تمام خدمات کو بھی ان ذرایع سے نشر کیا جاے گا-