-A +A
عکاظ اردو جدہ
مشاعر مقدسہ کی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ایک ہزار تکنیکی ماہرین اور پندرہ ہزار سرکاری اہلکاروں کی خدمات ازدحام کے موقع پر ۵۹۰۰ کیمروں کے ذریعے کنٹرول .

حج میں امن و سلامتی کے ادارے اور شاہراہوں کی تنظیم کے ذمہ دار افسر اللوا محمد حسین الشریف کے بموجب پانچ ہزار نو سو کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ حسب ضرورت ان کا استعمال کرکے انسانوں کے اس سیلاب پر مکمل نظر رکھ سکیں جو حج کے موقع پر مشاعر مقدسہ میں جمع ہوتے ہیں ۔پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوے انہوں نے یہ بات بتائی۔ مزید برآں بڑی عمر ایسے تربیت یافتہ سرکاری والیٹرز بھی تعینات کئے جائیں گے جو بڑی عمر کے حاجیوں کی حسب ضرورت مدد کریں گے۔


اللوا عبداللہ الزھرانی مرکزی امن کمیٹی کے قائد نے واضح کیا کہ ان کا پورا عملہ حج میں امن و سلامتی کی حفاظت کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔

حرم مکی میں متعیینہ خصوصی عسکری عملہ کے قائد محمد الاحمدی نے بتایا کہ مطاف میں امسال ایک سو سات ہزار حاجی بیک وقت ان تمام ادوار کے ذریعے جو طواف کے مختص کئے گئے ہیں، اپنا طواف پورا کرسکیں گے جبکہ داخلہ اور خارج ہونے کے لئے الگ الگ دروازے متعین کئے گئے ہیں جس سےازدحام کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور حرم میں حجاج کی نقل وحرکت میں سہولت پیدا ہوجاے گی۔

اللوا الاحمدی نے مزید بتایا کہ ہمار حرم کی داخلی خدمات کا یہ پلان تین مراحل پر مشتمل ہے جس میں پہلا مرحلہ امن وسلامتی کے معاملات سے متعلق ہے اور دوسرا مرحلہ تنظیمی امور کا احاطہ کرتا ہے جبکہ تیسرا مرحکہ انسانی خدمات کی نگرانی کرے گا۔

اسی طرح راستوں میں تنظیم وترتیب کے ذمہ دار افسرنائب قائد حمدی محمد بن الجحدلی نے بتایا کہ ان کاپروگرام بھی کئی مراحل میں منقسم ہے جس میں داخل ہونے والے حجاج کی صف بندی و ترتیب کے بعد ٹرین کی سہولت کی نگرانی بھی شامل ہے۔