-A +A
عکاظ اردو جدہ
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بدھ کے روز ملاقات کی ہے اور ان سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں رہ نماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔


ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود بن نايف بن عبدالعزيز، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العيبان ،وزير خارجہ عادل بن احمد الجبير، شاہی دیوان کے مشیر فہد العيسىٰ اور بعض دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی شریک تھے۔

پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار ، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور بعض دوسرے عہدے دار بات چیت میں موجود تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اس ماہ کے اوائل میں اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔انھیں قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے تحت نااہلی کے بعد وزیراعظم منتخب کیا تھا ۔ العربیہ اردو