-A +A
عکاظ اردو جدہ
حج بیت اللہ اسلام کا اہم فریضہ اور مقدس عبادت ہے جسے مسلمان زندگی میں کم از کم ایک دفعہ بجا لاتا ہے۔ خادم حرمین شریفین کی نیابت میں امیر مکہ و مشیر خادم حرمین شریفین نے غلاف کعبہ ذمہ داروں کے حوالے کرتے ہوے حج کو سیاسی رنگ دینے سے اجتناب کا مشورہ دیا۔ حج کے حفاظتی انتظامات پر اپنی طمانیت کا اظہار کرتے ہوے امیر مکہ نے حجاج کرام سے دوران حج پرامن رہنے کی اپیل کی۔

اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور ان کے امن و امان کی حفاظت کو سعودی حکومت اپنے لئے شرف سمجھتی ہے ۔ مملکت اپنے قیام اور موسس مملکت ملک عبدالعزیز آل سعود اور ان کے بعد آنے والے تمام بادشاہوں کے زمانے میں حج اور جحجسحجاج کی خدمات کی پوری ذمہ داری سنبھالی ہے ۔اس ضمن میں حج امن کے تمام شعبوں کے ذمہ داروں نے اپنی مکمل تیاری اور زمینی وفضٓائی مستعدی کا اعلان کیا اور کسی بھی قسم کی بے قاعدگی سے ہر حال میں نبرد آزما ہونے کی اپنی صلاحیتوں پرپورے اطمینان کا اظہارکیا۔