خادم حرمین شریفین کی وسیع القلبی اورحجاج کی خدمت کے جذبات قابل صد ستائش ہیں ۔ ایسے ماحول میں جبکہ قطر اور ایران کی جانب سے حج کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں،خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے نائب شہزادہ محمد بن سلمان اپنی فراخ دلی کا ثبوت دیتے ہوے قطری اور ایرانی حاجیوں کے لئے مراعات کا اعلان کر رہے ہیں تاکہ سیاسی حالات کبھی بھی اسلامی تشخص اور بھائی چارگی پراثرانداز نہ ہو سکیں۔
سعودی عرب نے کبھی کسی زمانے میں بھی ضیوف الرحمن کی خدمت کو بوجھ نہیں سمجھا ہمیشہ خوش دلی سے حاجیوں کا استقبال کیا اور ان کو سہولتوں اور راحت کے سامان بہم پہنچاے۔ ہر سال نئی سہولتوں کا انتظام کیا جارہا ہے جس سے حجاج کو دوران حج آسانیاں میسر آرہی ہیں۔ روز و شب سعودی حکام کی خدمت حجاج میں دلچسپی اور انہماک میں اضافے نے دن بہ دن حج کو آسان بنا دیا ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ حاجی قدیم روایتی خیموں میں حج کیا کرتےتھے اور جس انہیں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا کپڑے سے بنے خیمے موسم کے اثرات سے حفاظت نہیں کرسکتے تھے ۔ سعودی حکومت نے نئے خیموں کی نتصیب کے ذریعے اس بڑے اور کٹھن مرحلے کوآسان بنا دیا، پہلے سلاٹر ہاوس میں لوگ ذبیحہ کے بجاے خیموں کے پاس ہی قربانی دیا کرتے جس سے ایک ہی دن میں تعفن پھیل جاتا انتظامی امور میں سختی سے اہتمام نے حاجیوں کو خیموں کے پاس قربانی دینے سے منع کیا اور سلاٹر ہاوس میں قربانی ہونے لگی ماحول صاف ستہرا ہو گیا ، اسی طرح کھانے پینے کے انتظامت میں بے ترتیبی کے باعث ضیوف الرحمن کو کھانے پینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ،حکومت کی جانب سے بے قاعدگیوں کی دوری نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا۔ الغرض یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ ان کی جانب سے ضیوف الرحمن کے لئے کبھی کوئی ایسی بات سامنے نہیں آے گی جس سے اسلامی اقدار اور شعارات کو ٹھیس پہنچے۔ اللہ خادم حرمین شریفین اور نائب شہزادہ محمد بن سلمان کی اور انکے حکومت کی نگہبانی فرماے اور ان سے یہ خدمات لیتا رہے۔ یہی امت محمدیہ کے مفادات کےحق میں بھی ہے ۔