خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز ال سعود ، مسلح افواج کے سپریم کمانڈرنے شاہی ایوان منی میں میں شہزادوں ، مفتی اعظم دیگر علماو شیوخ، وزرا اور خلیجی تعاون کونسل کے اہم افسران کے علاوہ فوجی شعبوں کے کمانڈروں سے جنہوں سال رواں کے حج خدمات میں شرکت کی اور دیگر تنظیموں کے قائدین سے ملاقات کی شاہ سلمان نے سب کو عید کی مبارکباد دی۔ خادم حرمین شریفین نے حج میں امن وسلامتی کے انتظامات کو جائزہ لیتے ہوے انہیں ستائشی کلمات سے نوازا اور واضح کیا کہ حجاج کے امن وراحت کا انتظام ہمارا شغف خاص ہے ہم اس سے کبھی نہیں نکل سکتے۔ خادم حرمین شریفین نے اجتماع کو خطاب کرتے ہوے سلام مسنونہ اور اللہ کی حمد وثنا اور رسول ﷺ پر درود سلام کے بعد فرمایا کہ اے میرے ہم وطن میرے بیٹو اور بیٹیو میرے بھائی مرد وخواتین مجھےحجاج کے لئے پیش کی گئی آپ کی خدمات پر فخر ہے اور یہ خدمات ہمارے ملک و قوم کے لئے ایک اعزاز ہیں۔