سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین کی جانب سے مناسک حج کی متعدد تصاویر گردش میں آئی ہیں جن میں مسلمانوں کے درمیان رنگ، نسل اور زبان کی تفریق سے قطع نظر باہمی یک جہتی اور رحم دلی کا اظہار ہوتا ہے۔ مذکورہ تصاویر میں ہی ایک یورپی حاجی کی تصاویر بھی ہیں جس نے مکہ مکرمہ میں پیدل چلنے کے دوران تھکاوٹ کا شکار ہو جانے والے ایک سیاہ فام افریقی حاجی کو اپنی پیٹھ پر اٹھا لیا۔
ان تصاویر سے یہ باور ہوتا ہے کہ حج ایک دینی فریضہ ہے جس کے لیے پوری کرہ ارض سے مسلمان حاضر ہوتے ہیں تاکہ ایمانی فضاؤں میں اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے «کسی عرب اور عجم کے درمیان اور کسی گورے اور کالے کے درمیان تقوی کے سوا کوئی فرق نہیں»۔