a303
a303
-A +A
عکاظ اردو جدہ
حجاج کرام کی ترویہ کے لیے منیٰ میں آمد کے ساتھ ہی اطراف کے پہاڑی علاقوں سے غیر مجاز افراد بھی حجاج کرام کی صفوں میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مشعر منیٰ میں حجاج کرام کی آمد کے ساتھ الوعرہ کے پہاڑی علاقوں سے چوری چھپے غیرمتعلقہ افراد بھی حجاج میں شامل ہوتے دیکھے گئے۔ اس موقع پر ’العربیہ‘ چینل کی کیمرہ ٹیم حجاج کرام کے ساتھ ساتھ ہے اور وہ ان کیمروں کی مدد سے ان غیرمجاز افراد کی حجاج کی صفوں میں شمولیت کی نشاندہی کررہی ہے۔ ایسے تمام افراد جنہیں حجاج میں شامل ہونے کی اجازت نہیں نشاندہی ہونے پر انہیں مشاعر سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ آٹھ ذی الحج کو 20 لاکھ کے قریب حجاج کرام یوم ترویہ کے لیے منیٰ میں جمع ہوئے۔ حجاج کرام آج رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات میں جمع ہوں گے۔


منگل کے روز سعودی حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ دو ملین سے زاید عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ حج کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اجازت نامے نہ ہونے کی بناء پر چار لاکھ افراد کو ان کے ملکوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔ سعودی عرب پہنچنے والے 50 فی صد حجاج نے مسجد نبوی کی زیارت کا شرف بھی حاصل کرلیا جب کہ دیگر پچاس فی صد فریضہ حج کی ادائی کے بعد روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے۔