عرفات اور مزدلفہ سے ہوتے ہوے ضیوف الرحمن منی کو واپس ہورہے ہیں ، منی میں پہنچ کر پہلے جمرہ عقبی یا بڑا شیطان کو سات کنکریاں مارنی ہیں یہ ذی الحجہ کی ۱۰ تاریخ کا عمل ہے اور سنت ابراہیمی ہے۔ جن تین جگہوں پر شیطان نے حضرت ابراہیم علیہ سلام کو بھٹکانے کی کوشش کی تھی اور آپ علیہ سلام نے اس کے جواب میں کنکریاں ماری تھیں ان جگہوں پر پلر نصب کردئے گئے ہیں۔ بڑا شیطان درمیانی شیطان اور چھوٹا شیطان کے بورڈ بھی منی میں لگے ہوے ہیں۔ دس تاریخ کو صرف بڑے شیطان کوکنکریاں مارنی ہیں اور صرف کنکریاں ہی مارنی ہیں ، لوگ جوش میں آکر جو چیز ہاتھ لگے پھینک کر مارتے ہیں یہ بالکل غلط اور سنت کے خلاف ہے ۔ رمی سے واپسی کے بعد قربانی کرسکتے ہیں ،قربانی ۱۰ ، ۱۱ یا ۱۲ تین دن میں کسی دن بھی کی جاسکتی ہے