مکہ مکرمہ کے گورنر اور سعودی عرب کی مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ اس سال بیرون ملک سے حج کے لیے آنے والے عازمین کی تعداد 1,752,014 رہی ہے اور یہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 426,263 زیادہ ہے۔
شہزادہ خالد نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ قطر سے حج کے لیے آنے والے 1,564 افراد کو رجسٹر کیا گیا ہے اور ان کی تعداد بھی قطر کی جانب سے پابندی کے باوجود گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔گذشتہ سال 1210 قطریوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔
انھوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ 365,000 حجاج کرام کو المشاعر ٹرین کے ذریعے مکہ سے دوسرے مقدس مقامات تک منتقل کیا جا رہا ہے۔
امیر مکہ نے حج کے پہلے روز مناسک کی کامیابی سے تکمیل پر سعودی قیادت اور حج کے تمام شرکاء کو مبارک باد دی ہے۔
مکہ مکرمہ کے گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل سعودی میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں-