سعودی عرب کی میزبانی میں اسلامی رواداری اور اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات کے فروغ کے لیے عالمی کانفرنس منیٰ عید کے اگلے روز منیٰ میں ہوگی۔ کانفرنس میں 72 ممالک کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق منیٰ میں ہفتے کے روز ہونے والی کانفرنس کے لیے ’اسلام میں رواداری اور اعتدال پسندی۔۔۔ متن اور حقائق‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس سعودی عرب کی جانب سے اسلام کی اعتدال پسندانہ تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور دین اسلام کے حوالے سے گمراہ لوگوں کے پھیلائے نظریات کے باعث پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی مساعی کا حصہ ہے۔
غیر مسلم دنیا کو اسلامی رواداری اور اعتدال پسندی کا سبق سکھانے سے قبل اس حوالے سے پہلے مسلمانوں میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کے قول و فعل میں پائے جانے والے تضادات کا خاتمہ کرتے ہوئے رحمت اور بھلائی کا پیغام عام کیا جاسکے۔
رابطہ عالم اسلام کی میزبانی میں ہونے والی عالمی اسلامی رواداری کانفرنس میں اسلام کے سیاسی، دینی اور سماجی تصورات کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ زمان ومکان کی قید سے بالا تر ہوکر دنیا بھر میں اسلام کی اعتدال پسندانہ اور رواداری پر مبنی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے اس طرح کی کانفرنسوں کا اہتمام کرنے پر زور دیا جائے گا۔ منیٰ میں ہونے والی کانفرنس میں اسلامی رواداری، اعتدال پسندی، اہمیت و علامات، اعتدال پسندی اور رواداری کی حقیقت، چیلنجز اور ذمہ داریوں کے عنوانات پر مقررین روشنی ڈالیں گے۔