منی میں کنکریوں سے خلاصی حاصل کرنے کی کارروائی ایک خود کار عمل ہے جو جمرات پل کے تہہ خانے میں 15 میٹر کی گہرائی پر واقع ہوتا ہے۔ حجاج کی جانب سے جمرات کے تین حوضوں میں کنکریاں پھینکے جانے کے بعد 3 خودکار conveyor system کے ذریعے ان تمام کنکریوں کو جمع کر لیا جاتا ہے۔
اس کے بعد کنکریوں کے چھانٹے جانے اور علاحدہ کیے جانے کی کارروائی عمل میں آتی ہے اور پھر ان کنکریوں کو کچرا شمار کر کے مقررہ مقامات پر ٹھکانے لگا دیا جاتا ہے۔ سرکاری اندازے کے مطابق سالانہ تقریبا 1000 ٹن کنکریوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جاتا ہے۔
یہ پورا نظام جمرات کے پل کی مخلتف منزلوں پر نصب برقی پھاٹکوں کو کھولے اور بند کیے جانے کے ذریعے کام کرتا ہے اور اس طرح ان کنکریوں کو منتقلی کے لیے مقررہ لاریوں تک پہنچایا جاتا ہے۔