کنگ عبداللہ اپورٹس سٹی میں جاپان اور سعودی ٹیم کے مابین ہونے والے فٹباپ میچ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی نے سعودی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کردئیے اور انہیں جیت کا شرف بخشا تاکہ سعودی ٹیم عالمی کپ ۲۰۱۸ کے فائنل میں حصہ لینے کی مستحق ٹہرے- اسٹیڈیم میں ۶۲ باسٹھ ہزار سے زیادہ سعودی نوجوان میچ دیکھنے جمع تھے جبکہ شہزادہ محمد کی اسٹیڈیم میں موجودگی سعودی کھیلوں کی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ کررہی تھی۔ کرون پرنس نے سعودی اسٹیڈیم کو فٹبال کے چاہنے والوں کے لئے مفت فراہمی کی ہدایات دیں تاکہ فٹبال کو مزید فروغ دیا جا سکے۔